اسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج کے تحت گزشتہ دنوں شیخوپورہ زون اور قصور زون کے تین تین بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہوااور واربرٹن کابینہ میں نیو بستے کے لئے جگہ کاانتخاب ہوا ۔شیخوپورہ فاروق آباد مانا والا اور تلونڈی قصور للیانی کاہنہ نو ان بستوں پر مدنی انتخاب کی ترکیب بنی نیزبستوں کی تفتیش اور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے ترغیب دلائی ،جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔